ہومانٹرنیشنلبنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج میں...

بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج میں شدت آگئی

بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج میں شدت آگئی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں شدت آگئی ہے، احتجاج پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم دے دیا گیا ہے۔عوامی لیگ کی حکومت نے مظاہرے روکنےکے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا ہے، سڑکوں پر فوج گشت کر رہی ہے اور امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم دے دیا گیا ہے۔ حکومت کے اگلے فیصلے تک کرفیو کل صبح 10 بجے تک نافذ رہےگا۔
فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہفتے کے روز احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں 5 روز سے جاری پُرتشدد مظاہروں میں اموات کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پہلے دن صرف پولیس میدان میں تھی لیکن پھر بارڈرگارڈ فورس کو ان کی مدد کے لیے لایا گیا لیکن اس کے باوجود حالات قابو میں نہیں آسکے جس کے بعد کرفیو نافذ کرکے فوج کو تعینات کر دیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل