روس نے 13 جاپانی حکام کے ملک داخلے پر پابندی عائد کردی
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو نے ٹوکیو کی پابندیوں کے جواب میں 13 جاپانی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی فوجی آپریشن کے سلسلے میں ہمارے ملک کے خلاف جاپان کی جاری پابندیوں کے جوابی اقدامات کے سلسلے میں متعدد جاپانی شہریوں کے روسی فیڈریشن میں داخلے پر غیر معینہ مدت تک پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے صدر تاناکا اکی ہیکو، ٹویوٹا موٹر کارپوریشن ٹویوڈا اکیو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین، راکوٹین کارپوریشن کے بانی ہیروشی میکیتانی شامل ہیں.
موصول اطلاعات کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں جاپان کی کاروباری برادری کے دیگر ارکان بھی شامل ہیں، جن میں شنسی بوسان کمپنی کے صدر سیگو ایواماتسو، ٹورے انڈسٹریز کے صدر مِٹسو اوہیا اور دیگر شامل ہیں۔