ہومتازہ ترینروسی فوج کا حملہ، یوکرین میں کرائے کے فوجیوں کا اڈہ تباہ

روسی فوج کا حملہ، یوکرین میں کرائے کے فوجیوں کا اڈہ تباہ

روسی فوج کا حملہ، یوکرین میں کرائے کے فوجیوں کا اڈہ تباہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ میزائل حملے سے مغربی انسٹرکٹرز اور کرائے کے فوجیوں کی ایک عارضی تعیناتی جگہ تباہ ہوگئی ہے۔ روسی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بظاہر یوکرین کے شہر خارکوف کے قریب ایک عارضی تعیناتی مرکز پر میزائل حملہ دکھایا گیا ہے جس میں مغربی انسٹرکٹرز اور کرائے کے فوجی موجود تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بیلسٹک میزائل حملے میں تقریباً 50 غیر ملکی مارے گئے، جو کہ روسی فوج کی جانب سے اسکندر-ایم سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، وزارت نے کہا کہ یہ مرکز خارکوف کے علاقے کے ایک قصبے درگاچی میں واقع تھا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ماسکو نے بارہا خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں کام کرنے والے کسی بھی غیر ملکی فوجی کو روسی حملوں کے لیے جائز اہداف تصور کیا جائے گا اور ان کا مسلسل خاتمہ کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ، کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اس خطرے کو دہرایا جب فرانس نے سرکاری طور پر اپنے فوجی یوکرین بھیجنے کا اشارہ دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی انسٹرکٹر جو یوکرائنی حکومت کی فوج کو تربیت دینے میں ملوث ہے، انہیں کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہے. پیسکوف نے اس وقت نامہ نگاروں کو بتایا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ فرانسیسی ہیں یا نہیں، روسی فوج انہیں نشانہ بنائے گی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل