ہومپاکستانوزیراعظم شہبازشریف نے دورہ ایران منسوخ کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ ایران منسوخ کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ ایران منسوخ کردیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث اپنا دورہ ایران ملتوی کر دیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں اور ڈاکٹرز نے ان کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طبیعت ناسازی کے باعث پاکستانی وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنا دورہ ایران بھی ملتوی کر دیا ہے، ان کو ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا تھا۔

پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے ایران کا دورہ ملتوی کرنے کے بعد اب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا ایک وفد آج ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔ پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا دورہ ایران دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل