صدر پوتن نے وطن واپس آنے والے قیدیوں کا استقبال کیا
ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن ذاتی طور پر مغربی ممالک کی قید سے رہائی پا کر آنے والوں کا استقبال کرنے کے لیے ونکووو-٢ ہوائی اڈے پر پہنچے. یہ روسی شہری تھے جو مغربی ممالک میں زیر حراست تھے اور حال ہی میں تبادلے کے نتیجے میں رہا کیے گئے تھے۔صدر پوتن نے روسیا اسپیشل فلائٹ اسکواڈرن کے ایک طیارے کی بورڈنگ سیڑھیوں کے قریب رہائی پانے والے روسیوں کا انتظار کیا۔ روسی حکومت کی جانب سے ان رہا ہونے والے قیدیوں کا سرخ قالین بچھا کر استقبال کیا گیا، جس میں صدارتی رجمنٹ کے تقریباً 40 رسمی گارڈز شامل تھے۔ روسی صدر کو کئی منٹ انتظار کرنا پڑا جب طیارے کا عملہ پرواز کے بعد کے لازمی طریقہ کار پرعمل رہا تھا۔ جب روسی قیدی طیارے سے نکلنے لگے تو روسی صدر نے ان میں سے ہر ایک سے مصافحہ کیا اور گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف اور ایف ایس بی کے ڈائریکٹر الیگزینڈر بورٹنیکوف نے بھی رہائی پانے والے روسیوں کا کیا۔ ہوائی اڈے کے ٹرمینل میں صدر نے ایک مختصر استقبالیہ تقریر کی، اپنے حلف کی وفاداری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور وطن واپسی پر مبارکباد دی۔