ہومتازہ تریننائیجر کے جہادی گروپ نے دو روسی شہریوں کو یرغمال بنا لیا

نائیجر کے جہادی گروپ نے دو روسی شہریوں کو یرغمال بنا لیا

نائیجر کے جہادی گروپ نے دو روسی شہریوں کو یرغمال بنا لیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
گروپ فار دی سپورٹ آف اسلام اینڈ مسلمز ایک عسکریت پسند جہادی گروپ جس کا تعلق دہشت گرد تنظیموں القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ سے ہے، نے دعویٰ کیا کہ اس نے دو روسی شہریوں کو اغوا کیا ہے۔ یاد رہے یہ تمام اسلامی جہادی تنظیمیں روس میں کالعدم ہیں. خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلامی بنیاد پرست گروپ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دو افراد نے اپنی شناخت روسی شہریوں کے طور پر کرتے ہوئے کہا کہ جب جے این آئی ایم نے انہیں گرفتار کیا تو وہ مبانگا میں کام کر رہے تھے۔ اے ایف پی کے مطابق ویڈیو کی تاریخ نہیں دستیاب اور ان افراد نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کب اغوا کیا گیا تھا۔

اتحادی گروپ فار سپورٹ آف اسلام اینڈ مسلمز (جی ایس آئی ایم) کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دو افراد کو بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے، دونوں نے خاکستری رنگ کے لباس پہنے ہوئے ہیں۔ جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں مغوی روسی شہری کہتا ہے میرا نام یوریٹ ہے،، میں روس میں پیدا ہوا اور میں ایک روسی کمپنی میں ماہر ارضیات کے طور پر کام کر رہا تھا. اس نے بتایا کہ وہ مبنگا میں کام کر رہا تھا جب جہادی گروپ نے اسے گرفتار کیا۔ دوسرے روسی مغوی نے بتایا کہ میں بھی روس سے ہوں اور میں ایک ماہ قبل ایک روسی کمپنی میں کام کرنے کے لیے نائیجر آیا تھا جہاں مجھے گرفتار کیا گیا۔ اس ویڈیو میں دونوں مغوی روسیوں نے ایک منٹ تک انگریزی میں بات کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل