اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایران اسرائیل پر حملے کی طاقت رکھتا ہے، امریکہ

Pentagon John Kirby

ایران اسرائیل پر حملے کی طاقت رکھتا ہے، امریکہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملے کی طاقت اور ارادہ دونوں رکھتا ہے اور ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے اسرائیل سے انتقام لینے کے بیان کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق جان کربی کا کہنا تھا کہ ماضی کے تجربے کے مطابق ایران نے اسرائیل پر حملے کے ارادے کو عملی جامہ پہنایا ہے اور اس حوالے سے اپنی توانائی کا بھرپور مظاہرہ بھی کیا ہے لہذا ایرانی حکام کی دھمکی تل ابیب کے لئے تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے. لبنان کے حالیہ واقعات کے تناظر میں جان کربی کا کہنا تھا کہ بیروت میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر کو صہیونی حکومت کی جانب سے نشانہ بنانے کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔

Share it :