ہومانٹرنیشنلضرورت پڑنے پر روس سے سیلاب کی امداد مانگیں گے،شمالی کوریا

ضرورت پڑنے پر روس سے سیلاب کی امداد مانگیں گے،شمالی کوریا

ضرورت پڑنے پر روس سے سیلاب کی امداد مانگیں گے،شمالی کوریا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ایک روز قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن کی تعزیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسے ملک کے شمال مغرب میں آنے والے سیلاب کے بعد سے نمٹنے میں مدد کی ضرورت محسوس ہوئی تو پیانگ یانگ ماسکو میں اپنے ‘انتہائی مخلص دوستوں’ سے مدد طلب کرے گا. کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے کہا شمالی کوریا کی حکومت، ورکرز پارٹی آف کوریا، کوریا کے عوام اور خود کم جونگ اُن نے صدر ولادیمیر پوتن اور روسی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ کورین صدر نے کہا کہ انہوں نے دل سے اپنے قریبی دوستوں کی مخلصانہ تعزیت کو قبول کیا۔ موجودہ مرحلے پر سیلاب کے نتائج سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات فوری طور پر کیے گئے ہیں، لہٰذا تعمیر نو کا کام طے شدہ منصوبے کے مطابق کیا جائے گا۔

کم جونگ ان نے مزید کہا کہ اگر مزید تعمیر نو کے دوران فوری مدد کی ضرورت پڑی تو ہم ماسکو میں اپنے مخلص دوستوں سے مدد طلب کریں گے۔ ان کے مطابق روسی صدر کی تعزیت کرنے کے بعد شمالی کوریا کے عوام کو اس حقیقت کا ادراک ہوا کہ روس شمالی کوریا کا ایک قریبی دوست ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل