اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ہٹلرنے سوویت یونین پر جوہری حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، خفیہ دستاویز میں انکشاف

Adolf Hitler

ہٹلرنے سوویت یونین پر جوہری حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، خفیہ دستاویز میں انکشاف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ورنر ویچٹر جو جنگ عظیم دوئم میں نازی جرمنی کے وزیر جوزف گوئبلز کے قریبی ساتھی تھے کی گواہی کی نقل کے مطابق ایڈولف ہٹلر نے جون ١٩٤٥ میں یو ایس ایس آر کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا. خفیہ دستاویز کو روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے شائع کیا ہے۔ یہ دستاویزات دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر جاپان کے ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی ٧٩ ویں برسی کے موقع پر منظر ام پر آئی ہیں۔ سابق نازی اہلکار کے کیس سے متعلق دستاویزات کی فوٹو کاپیوں کے مطابق جوہری حملے بہت طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمباروں کے ذریعے کیے جانے تھے جو یورالز میں سوویت یونین کے فوجی تعمیراتی مراکز پر بمباری کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

اکتوبر 1945 میں اپنی گواہی میں واچٹر نے سوویت تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے 1943 میں ایک نازی انجینئر سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا علم حاصل کیا تھا، جس نے اسے بتایا کہ جرمن سائنسدان ایٹمی مرکزے کو تقسیم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور انجینئرز جوہری حملے کرنے کے طریقے اور تکنیکیں تیار کر رہے ہیں۔ واضح رہے 1930 کی دہائی کے اواخر میں جرمن سائنسدانوں نے یورینیم کے ایٹموں کی فِشن کو دریافت کیا تھا اور جوہری طبیعیات کی بنیادوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی پہلا ملک تھا جس نے ایٹم بم بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک پروجیکٹ شروع کیا۔

Share it :
Translate »