امریکی میزائلوں کی تعیناتی برلن کو روس کا ہدف بنائے گی، جرمن سیاستدان
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ نے جولائی میں واشنگٹن میں نیٹو سربراہی اجلاس کے پس منظر میں ٹام ہاک کروز میزائل، ہائپرسونک میزائل اور ایس ایم سکس طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے سسٹم کو تعینات کرنے کے منصوبوں کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس فیصلے نے روس کو ردعمل دینے پر مجبور کیا کہ وہ مناسب وقت پر اس خطرے کا جواب دینے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ اس حوالے سے جرمن سیاست دان ساہرا ویگن کنچٹ نے خبردار کیا کہ جرمن سرزمین پر امریکی میزائلوں کی تعیناتی سے برلن کے روسی جوہری میزائلوں کا ہدف بننے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ امریکی ہتھیار جرمنی کی دفاعی صلاحیت کو نہیں بڑھاتے ، بلکہ ایسے امریکی ہتھیار جرمنی کو روسی جوہری میزائلوں کا بنیادی ہدف بنائیں گے۔ ساہرا ویگن کنچٹ نے بتایا کہ اس ہی وجوہات کی بنا پر کوئی بھی دوسرا یورپی ملک امریکی میزائلوں کو اپنی سرزمین پر تعیناتی کی اجازت نہیں دیتا.