ہومانٹرنیشنلیوکرین تین حصوں میں تقسیم ہوسکتا ہے، سابق جاپانی سفارت کار

یوکرین تین حصوں میں تقسیم ہوسکتا ہے، سابق جاپانی سفارت کار

یوکرین تین حصوں میں تقسیم ہوسکتا ہے، سابق جاپانی سفارت کار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق جاپانی سفارت کار کازوہیکو ٹوگو نے خبردار کیا ہے کہ کیف کی سودے بازی کی پوزیشن مزید بگڑ جائے گی، اور یہ کہ ماسکو کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ بالآخر روسی صدر ولادیمیر پوتن کی موجودہ شرائط کے مطابق ہی کرنا ہوگا. ہفتے کے روز شائع ہونے والی روس کی ریا نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ٹوگو نے امریکہ اور برطانیہ کے روس کے ساتھ مذاکرات سے انکار کو ایک اہم فیصلے کے طور پر بیان کیا جس کے نتیجے میں یوکرین تین حصوں میں تقسیم ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین مہینوں میں روس جہاں تک ہوسکتا ہے آگے بڑھ سکتا ہے، جتنا ہوسکتا ہے زمین لے سکتا ہے، اور اس بات کو یقینی بنا سکتا ہے کہ یوکرین دوبارہ کبھی نہیں اٹھے. اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آئندہ امریکی صدارتی آفس کون آئے چاہئے بائیڈن یا ہیرس یا ٹرمپ آئے روس اپنے اہداف حاصل کر کے رہے گا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد یوکرین تین حصوں میں تقسیم ہو سکتا ہے: مشرقی حصہ روس، مغربی حصہ مغربی یورپ، اور درمیان میں ایک چھوٹا سا یوکرین ہوگا جس کا دارالحکومت کیف ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل