روس نے کورسک ریجن میں یوکرینی فوج کی نقل و حرکت روک دی
ماسکو (صداۓ روس)
روسی مسلح افواج کے مین ملٹری پولیٹیکل ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف، اخمت اسپیشل فورسز کے کمانڈر میجر جنرل اپٹی الاؤدینوف نے بتایا کہ روسی افواج نے سرحدی کورسک کے علاقے میں یوکرائنی فوجیوں کی نقل و حرکت کو روک دیا ہے. انہوں نے زور دیا کہ ہم نے دشمن کی حرکت کو پہلے ہی روک دیا ہے اور ہم تیسرے دن بھی یوکرین کی افرادی قوت اور آلات کو تباہ کر رہے ہیں۔ دشمن پہلے ہی جان چکا ہے کہ اس نے جس حملے کا منصوبہ بنایا تھا وہ ناکام ہو گیا ہے.
الاؤدینوف نے کہا کہ کورسک کے علاقے میں یوکرائنی فوج کو بھاری جانی نقصان ہو رہا ہے اور دشمن کی فوجی قوت روزانہ بڑی تعداد میں تباہ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے اہلکار روزانہ بڑی تعداد میں مارے جا رہے ہیں، دشمن درحقیقت بھاری جانی نقصان اٹھا رہا ہے. علاؤدینوف نے کہا کہ روسی فوجیوں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران کورسک ریجن کے صرف ایک علاقے میں یوکرائنی فوجی ساز و سامان کے 45 یونٹس کو تباہ کیا ہے۔