ہومپاکستانملک بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات جاری

ملک بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات جاری

ملک بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات جاری

اسلام آباد (صداۓ روس)
آج ملک بھر میں پاکستان کا 78 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہاہے ، دن کا آغاز نماز فجر میں ملکی ترقی اور یکجہتی کی خصوصی دعاؤں سے ہوا، وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21۔21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

جشن آزادی کے موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار اور مزار قائد کراچی پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور ، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتشبازی کے ساتھ ملی نغموں اور سبزہلالی پرچموں کی بہار آگئی۔ یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جہاں کیڈٹس کا مارچ پاسٹ ہوا۔

یوم آزادی کی تقریب میں رات 12 بجتے ہی پرچم کشائی کی گئی، سب نے مل کر قومی ترانہ پڑھا، پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور مادر وطن کے شہدا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی بھی آج 78 ویں یومِ آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔ یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں جشن آزادی کی تقریبات اور پرچم کشائی کا سلسلہ جاری ہے۔ جشنِ آزادی کے موقع پر جہاں تمام صوبوں کے دارالخلافہ میں سیاسی و سماجی، چھوٹی بڑی شخصیات کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں عوام بھی اپنے تئیں گھروں کو جھنڈیوں سے سجا کر سبز ہلالی پرچم چھتوں پر لہرا رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل