اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی سفیر کی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد

Russian Ambassador to Pakistan Albert Khorev

روسی سفیر کی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد

اسلام آباد (صداۓ روس)
یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان میں متعین روس کے سفیر خوریو البرٹ پاولووچ نے پاکستانی قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔ مبار کباد کا پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “پاکستان اور روس کے درمیان ایک چیز مشترک ہے وہ یہ کے خاندانی اقدار اور بنیادی اہمیت کا احترام ہے. انھوں نے پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے.

جاری کردہ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملک بھی بڑے پیمانے پر خاندان ہی کی طرح کا ہوتا ہے. روس پاکستان تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے روسی سفیر خوریو البرٹ پاولووچ نے کہا کہ روس اور پاکستان کی دوستی برسوں پرانی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے ان مضبوط اور نتیجہ خیز تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچتا دیکھیں گے اور دونوں ممالک کی ترقی کی منازل طے کرنے میں مدد دیں گے. روسی اعلی سفارت کار نے کہا پاکستان انتہائی باصلاحیت، محنتی، اور کھلے دل کے لوگوں کا مسکن ہے اور ایسے ہی لوگ کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں. آج کے پرمسرت موقع پر پاکستان کے لوگوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں.

Share it :
Translate »