ہومپاکستانروسی صدر ولادیمیر پوتن کی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک...

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد

اسلام آباد (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے پاکستان کو 77 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ جاری کردہ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ “میں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور پاکستانی قوم کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدر پوتن نے پیغام میں مذید کہا ہے کہ ہمارے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہیں۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور بہت سے اہم علاقائی مسائل بشمول انسداد دہشت گردی اور افغان تنازعے کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں سے اچھے نتائج حاصل ہو رہے ۔
صدر پوتن نے یقین ہے ظاہر کیا ل کہ روس اور پاکستان کے تعمیری تعلقات مستقبل میں بھی ہمارے عوام کے مفاد، بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مزید فروغ پائیں گے۔ انھوں نے کہا میں پاکستانی قوم کی اچھی صحت اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں اور پاکستانی عوام کے لئے امن اور خوشحالی کی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل