مذاکرات کے بغیر یوکرین تباہ ہوجائے گا، بیلاروس
مینسک (صداۓ روس)
روسیا ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ اگر کیف اور ماسکو مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھتے تو کشیدگی میں اضافہ ہوگا جس کا خاتمہ یوکرین کی تباہی پر ہوگا۔ لوکاشینکو نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے لیکن اگر یوکرینی کورسک کی طرح دراندازی کرنے کی کوشش کرتے رہے ، تو یہ روس کا رد عمل سخت کردے گا جس کا خاتمہ یوکرین کی تباہی پر ہوگا۔
واضح رہے ماسکو نے بارہا عندیہ دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن کیف بارہا اس طرح کی پیشکش سے انکار کرتا رہا ہے۔ مغرب روس سے مذاکرات کا مطالبہ کرتا رہا ہے، جس کے لیے ماسکو آج بھی تیار ہے، لیکن بیک وقت مغرب کیف کے مذاکرات میں شامل ہونے کے مسلسل انکار کو نظر انداز کرتا ہے۔