ہومتازہ ترینروس نے غیر ملکیوں کیلئے ملک کے دروازے کھول دئیے

روس نے غیر ملکیوں کیلئے ملک کے دروازے کھول دئیے

روس نے غیر ملکیوں کیلئے ملک کے دروازے کھول دئیے

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن کے پیر کو دستخط کیے گئے ایک فرمان کے مطابق غیر ملکی شہری جو روس میں پروان چڑھے ہیں اور روس کی”روایتی اقدار” کو تسلیم کرتے ہیں اور اپنی حکومتوں کے نافذ کردہ “نو لبرل” اصولوں سے متفق نہیں ہیں، تو ایسے لوگ روس میں رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ افراد جو روس کی “روحانی اور اخلاقی” اقدار کی حمایت کرتے ہیں وہ روسی زبان اور تاریخ کے امتحانات دئیے بغیر عارضی رہائشی اجازت نامہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جو کہ دوسری صورت میں کس بھی غیر ملکی کیلئے ایک لازمی شرط ہے۔

Moscow Airport

جاری اطلاعات کے مطابق یہ موقع ان غیر ملکیوں کو پیش کیا جا رہا ہے جو اس فرمان سے متفق نہیں ہیں جسے “تباہ کن نو لبرل نظریہ” کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ زیر بحث ممالک کی فہرست کا تعین حکومت روس کرے گی۔ روسی وزارت خارجہ نظریاتی وجوہات کی بنا پر روس جانے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے تین ماہ کے ویزوں کے اجراء کو بھی ہموار کرے گی، اس حکم نامے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

Moscow Airport

Moscow Airport

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل