کورسک دراندازی میں ناکامی سے یوکرین کو مکمل شکست ہوجائے گی، جرمن اخبار
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن اخبار ڈائی ویلٹ نے کہا کہ روس کے کورسک ریجن پر یوکرین کے حملے سے یوکرین کو شکست خطرہ ہے، اخبار نے لکھا جس طرح کی صورت حال بعد رہی ہے اس طرح امن مذاکرات کی راہ کو ہموار کیا جا رہا ہے جہاں روس کے پاس مذاکرات کی تمام طاقت ہوگی۔ مضمون کے مصنف کرسٹوف بی شلٹز نے چار دلائل دیے۔ کالم نگار نے کہا اس یوکرینی دراندازی کے بعد سب سے پہلے تو مغرب مختصر مدت میں فوری طور پر درکار ہتھیار فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگا۔ انہوں نے امریکی تجزیہ کار مائیکل کوفمین کے اس جائزے کا حوالہ دیا جس نے تجویز کیا تھا کہ مغربی ممالک اب تنازعہ بڑھنے کے خوف سے نئے ہتھیاروں کی منتقلی سے ڈرسکتے ہیں۔
کرسٹوف بی شلٹز نے زور دیا کہ یہ بہت سی چیزوں سے ثابت ہوتا ہے، جیسے کہ مغربی حکومتوں کے ردعمل: نئے ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں حوصلہ افزائی اور بیانات کے بجائے صرف خاموشی ہے، جس سے واضح پتا چلتا ہے کہ مغرب اب خوفزدہ ہے. ان کا کہنا تھا کہ اگر کورسک ریجن میں آپریشن ناکام ہو جاتا ہے، تو مغرب اس سے بھی کم ہتھیار فراہم کرے گا، اور مغربی معاشروں میں کیف کے اقدامات کی حمایت کم ہو جائے گی کیونکہ آخرکار یوکرین کی ‘فتح’ کی امید ختم ہوجائے گی.