ہومتازہ ترینروس اور چین کے وزرائے اعظم اگلی ملاقات 2025 میں کرنے پرمتفق

روس اور چین کے وزرائے اعظم اگلی ملاقات 2025 میں کرنے پرمتفق

روس اور چین کے وزرائے اعظم اگلی ملاقات 2025 میں کرنے پرمتفق

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو میں ہونے والی 29ویں میٹنگ کے اختتام پر روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن اور چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق روس اور چین کے وزرائے اعظم کے درمیان اگلی باقاعدہ ملاقات 2025 میں چین میں ہوگی. یہ دستاویز روسی حکومت کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی تھی۔ دونوں فریقین 2025 میں روس اور چین کے وزرائے اعظم کی تیسویں باقاعدہ میٹنگ کے انعقاد پر متفق ہیں۔ دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ مخصوص ٹائم فریم، مقام اور فارمیٹ پر سفارتی ذرائع سے مزید اتفاق کیا جائے گا۔ یاد رہے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان باقاعدہ ملاقاتوں کا طریقہ کار 1996 سے موثر ہے۔ اس وقت روس اور چین کے درمیان نائب وزیر اعظم کی سطح پر پانچ بین الحکومتی کمیشن کام کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل