کورسک اب تک 5800 یوکرینی فوجیوں کا قبرستان بن گیا
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے اتوار کو کہا کہ یوکرین نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس کے کورسک ریجن میں مزید 300 سے زیادہ فوجیوں کو کھودیا ہے، جس سے فوجی ہلاکتوں کی کل تعداد 5,800 ہو گئی ہے۔ روسی وزارت نے یومیہ بلیٹن میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دشمن کا نقصان 300 سے زیادہ فوجیوں کا ہے جبکہ کورسک کے علاقے میں لڑائی کے آغاز سے اب تک یوکرین کی مسلح افواج کا نقصان 5800 فوجیوں سے زیادہ تھا۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روسی فوجیوں نے وشنیوکا، بورکی، پوگریبکی اور اسپالنوئے کی سمت میں دشمن کے حملوں کو پسپا کرتے ہوئے 40 یوکرائنی فوجیوں کو ہلاک کیا اور ایک ٹینک، چار بکتر بند گاڑیاں اور دو موٹر گاڑیاں تباہ کر دیں۔
روسی افواج کے شمالی گروپ نے کومارووکا، ملایا لوکنیا، نیچائیف اور چیرکاسکوئے پورچنوئے کی سمت میں دشمن کے حملوں کو کامیابی سے روک دیا۔ روسی افواج نے کورسک ریجن کے متعدد علاقوں میں یوکرین کی مسلح افواج کی افرادی قوت اور سازوسامان کو بھی شکست دی. روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ یوکرائنی فوجیوں کو بے اثر کرنے کا آپریشن جاری ہے۔