ہومانٹرنیشنلروس نے ہی امریکی ساختہ F-16 لڑاکا طیارہ مار گرایا، یوکرین نے...

روس نے ہی امریکی ساختہ F-16 لڑاکا طیارہ مار گرایا، یوکرین نے تصدیق کردی

روس نے ہی امریکی ساختہ F-16 لڑاکا طیارہ مار گرایا، یوکرین نے تصدیق کردی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین نےتصدیق کردی ہے کہ اس کا ایک ایف سولہ لڑاکا طیارہ روسی فضائی حملے کو پسپا کرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ یوکرین نے تسلیم کیا ہے کہ یہ طیارہ روسی حملے کے دوران ایک میزائل لگنے سے تباہ ہوا.مغربی ممالک کی طرف سے فراہم کردہ لڑاکا طیارہ پیر کے روز گر کر تباہ ہو گیا، جب روس نے یوکرین پر ایک بڑا میزائل اور ڈرون حملہ کیا۔ یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے ملک کے دارالحکومت اور دیگر علاقوں کو مسلسل دوسرے دن اپنے میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کے متعدد پاور اسٹیشنز اور پاور انفراسٹرکچر پر حملے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی اور بحری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے، جن میں کیف، لوئیو، خارکوف اور اوڈیسا شامل ہیں۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کے روز یوکرین کے نصف سے زیادہ علاقوں کو فضائی حملوں سے نقصان پہنچا۔ حملوں کا ایک اہم ہدف بجلی کی تنصیبات تھیں، جس کے نتیجے میں یوکرین کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔
روس نے بھی ان وسیع فضائی حملوں کو انجام دینے کی تصدیق کی ہے اور یوکرین میں توانائی کی تنصیبات پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس بات پر اصرار کیا ہے کہ ان فضائی حملوں میں جو اہداف طے کیے گئے ہیں انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان ہی حملوں کے دوران یوکرینی فوج کا امریکی ساختہ ایف سولہ لڑاکا طیارہ میزائل لگنے سے گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل