ہومتازہ ترینماسکو پر بڑے پیمانے پر یوکرینی ڈرون حملہ پسپا کردیا گیا، روسی...

ماسکو پر بڑے پیمانے پر یوکرینی ڈرون حملہ پسپا کردیا گیا، روسی وزارت دفاع

ماسکو پر بڑے پیمانے پر یوکرینی ڈرون حملہ پسپا کردیا گیا، روسی وزارت دفاع

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی سرزمین پر راتوں رات بڑے پیمانے پر یوکرین کے حملے کے دوران الیکٹرانک جنگ کے ذریعے کل 158 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ اتوار کی صبح وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ڈرونز کو ایک درجن سے زائد روسی علاقوں میں مار گرایا گیا۔ کیف حکومت کی جانب سے بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملہ کرنے کی کوشش کے دوران روسی فضائی دفاع نے کورسک ریجن کے اوپر 46 ڈرون، برائنسک ریجن کے اوپر 34، وورونز ریجن کے اوپر 28 اور بیلگوروڈ ریجن کے اوپر 14 ڈرونز کو تباہ کیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ماسکو بھی حملے کا ہدف تھا، ماسکو کے علاقے میں سات ڈرون اور دو مزید دارالحکومت کے اوپر گرائے گئے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق آٹھ یو اے وی ریازان ریجن میں، پانچ کالوگا ریجن میں، چار لیپسک ریجن میں، اور تین تولا ریجن میں تباہ ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک یا دو ڈرون کو تامبوف، سمولینسک، اوریل، ٹور اور ایوانوو ریجنز کے اوپر بھی مار گرایا گیا۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ یوکرین کے حملوں کے دوران کم از کم 11 ڈرون دارالحکومت کے قریب یا اندر تباہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دو یو اے وی کو شہر کے جنوب مشرق میں ماسکو آئل ریفائنری کے آس پاس میں مار گرایا گیا، تاہم اس دوران بغیر پائلٹ کا ایک طیارہ انجینئرنگ کی عمارت سے ٹکرا گیا. میئر ماسکو نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز نے آگ کو بروقت بجھا دیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل