اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرین نے روس سے تعلقات کے الزام میں ڈرون چیف کو معطل کردیا

Roman Gladky

یوکرین نے روس سے تعلقات کے الزام میں ڈرون چیف کو معطل کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین نے اپنی ڈرون فورسز کے چیف آف سٹاف کو ان اطلاعات کے بعد معطل کر دیا ہے کہ ان کا خاندان روس میں رہتا ہے۔ یوکرینی جنرل اسٹاف نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں لکھا، یہ فیصلہ ویرخونا راڈا سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے اعلیٰ جنرل، الیگزینڈر سیرسکی نے فیصلہ کیا ہے کہ یوکرین کی سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) بغیر پائلٹ سسٹمز فورسز (یو ایس ایف) کے چیف آف اسٹاف رومن گلیڈکی کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔ جنرل اسٹاف نے مزید کہا کہ اس دوران گلیڈکی کو ان کے سرکاری فرائض سے معطل کر دیا جائے گا۔

یاد رہے یو ایس ایف کو فروری میں ایک علیحدہ فوجی شاخ کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا۔ گلیڈکی جو کے ایک کیریئر فوجی افسر ہیں کو اگست میں یو ایس ایف کی منصوبہ بندی کا انچارج بنایا گیا تھا۔ یہ تحقیقات یوکرین کے میڈیا کی رپورٹ کے بعد شروع کی گئی تھی کہ گلیڈکی کی اہلیہ کے پاس روسی پاسپورٹ ہے اور وہ 2014 میں جزیرہ نما روس کا حصہ بننے کے بعد کریمیا میں مقیم تھیں۔ کیف کریمیا کو غیر قانونی قبضے میں سمجھتا ہے اور اس نے ملکی شہریوں کی جزیرہ نما کے دوروں پر پابندی عائد کررکھی ہے.

Share it :