ہومتازہ تریندو برس قبل مغرب اور کیف نے مذاکرات کا باب خود بند...

دو برس قبل مغرب اور کیف نے مذاکرات کا باب خود بند کیا، روسی صدر

دو برس قبل مغرب اور کیف نے مذاکرات کا باب خود بند کیا، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مشرقی اقتصادی فورم کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب اور کیف حکام نے روس کی تزویراتی شکست کو حاصل کرنے کے لیے یوکرین میں تصفیہ کے استنبول معاہدے کو ترک کر دیا، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ صدر پوتن نے بتایا کہ ہم نے کیف میں حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے تمام پیرامیٹرز کو عملی طور پر حاصل کرلیا تھا۔ مزید برآں یوکرین کے چیف مذاکرات کار ڈیوڈ ارہامیا نے جو اب بھی ورخونا رادا میں حکمراں جماعت کے دھڑے کے سربراہ ہیں، نے ان معاہدوں کی منظوری دی۔

روسی صدر نے 2 برس قبل جنگ بندی میں ناکامی پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ اس وقت کچھ تفصیلات کو حتمی شکل دینا باقی رہ گیا تھا لیکن مجموعی طور پر جنگ بندی پر اتفاق رائے ہوچکا تھا جو کہ دستاویز میں لکھا ہوا ہے، لیکن پھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس مذاکراتی عمل کو ختم کروایا جس کی برطانوی حکام بھی تصدیق کرتے ہیں اور یوکرین کو آخری یوکرینی تک لڑنے کی ہدایت کی۔ صدر پوتن نے کہا کہ آج لڑائی روس کی شکست کے حصول کی کوشش میں ہورہی ہے جو کہ بیکار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل