ہومتازہ ترینروس سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان ویزا فری سروس شروع ہونے...

روس سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان ویزا فری سروس شروع ہونے کا امکان

روس سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان ویزا فری سروس شروع ہونے کا امکان

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ میں کثیر جہتی اقتصادی تعاون اور خصوصی منصوبوں کے محکمے کی ڈائریکٹر نکیتا کونڈراتیف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس کی اقتصادی ترقی کی وزارت 2025 میں سعودی عرب، عمان، ملائیشیا، بحرین، میانمار اور کچھ افریقی ممالک کے ساتھ ویزا فری نظام شروع کرنے کی توقع رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مذکورہ ممالک سے ویزا فری انٹری کی امید کرتی ہوں، کیونکہ ان ممالک کے لیے روسی سیاحوں کی مانگ ہے اور اندرون ملک سیاحت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے.

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ روس کی اقتصادی ترقی کی وزارت روسی وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر اہم دوست ممالک کے ساتھ ویزا نظام کو آزاد کرنے کے لیے کافی کام کر رہی ہے۔ نکیتا کونڈراتیف نے کہا کہ سعودی عرب، ملائیشیا، بحرین اور کچھ افریقی ممالک بالخصوص کینیا کے ساتھ ویزا کے نظام کو ختم کرنے سے متعلق بین الریاستی معاہدے تیار کیے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل