ہومتازہ ترینروس نے دہائیوں کی سب سے بڑی بحری مشقوں کا آغاز کردیا

روس نے دہائیوں کی سب سے بڑی بحری مشقوں کا آغاز کردیا

روس نے دہائیوں کی سب سے بڑی بحری مشقوں کا آغاز کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اعلان کیا ہے کہ روس نے اپنی جدید تاریخ کی سب سے بڑی بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے، اوشن 2024 نامی اسٹریٹجک کمانڈ اور عملے کی مشق کا آغاز منگل کو ہوا اور توقع ہے کہ یہ بحرالکاہل اور آرکٹک سمندروں کے ساتھ ساتھ بحیرہ روم، کیسپین اور بالٹک سمندروں میں بھی منعقد ہوگی۔ روسی صدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے مشق کے آغاز میں شامل ہونے پر کہا ان مشقوں کا مقصد روسی بحریہ اور فضائیہ کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے اور ساتھ ہی ان کے باہمی تعاون کو بھی جانچنا ہے، ۔ روسی حکام کے مطابق ان مشقوں میں 400 سے زیادہ جنگی بحری جہاز اور آبدوزوں کے ساتھ ساتھ معاون جہاز، تقریباً 120 طیارے اور 90,000 سے زیادہ اہلکار شامل ہیں۔

صدر پوتن نے ایک اجلاس ،جس میں وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے بھی شرکت کی تھی، میں کہا اس مشق میں پیچیدہ کارروائیوں کو شامل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جس میں اعلیٰ درستگی والے ہتھیاروں کی لانچنگ شامل ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ یہ مشقیں اس تجربے کو بروئے کار لائیں گی جو روسی فوجیوں نے ماسکو اور کیف کے درمیان جاری تنازع کے دوران حاصل کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل