ہومتازہ ترینروسی صدر نے نیٹو کو براہ راست تصادم سے خبردار کردیا

روسی صدر نے نیٹو کو براہ راست تصادم سے خبردار کردیا

روسی صدر نے نیٹو کو براہ راست تصادم سے خبردار کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس میں مغرب کے مدنظر اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے یوکرین کو فراہم کردہ دور مار میزائلوں کے استعمال کی اجازت روس کے خلاف جنگ میں نیٹو کے رکن ممالک کی براہ راست شرکت کے مترادف ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے ایک اہم گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یوکرین کی فوج روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے نیٹو کے فوجیوں کی مدد کے بغیر اس قسم کے مغربی دور میزائل اور دفاعی سسٹم کا استعمال کرنے کی توانائی نہیں رکھتی، تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ روس میں مغرب کے پیش نظر اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے یوکرین کو مغرب کی فراہم کردہ دور مار میزائلوں کے استعمال کی اجازت روس کے خلاف جنگ میں نیٹو کے رکن ممالک کی براہ راست شرکت کے مترادف ہے اور یہ مسئلہ روس یوکرین جنگ میں صورت حال کو تبدیل کر سکتا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین اگر دور مار میزائلوں سے روس میں مغربی مد نظر اہداف کو نشانہ بناتا ہے تو جنگ کی ماہیت بالکل تبدیل ہو جائے گی اور پھر اس سلسلے میں مناسب فیصلہ کیا جائے گا کیوں کہ روس خود کو لاحق خطرات کو ہرگز نظر انداز نہیں کر سکتا۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس روس پر حملے کے لئے یوکرینی فوج سے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی بندشیں اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ نے بھی روسی اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے یوکرینی فوج کو برطانوی ہتھیاراستعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل