ہومانٹرنیشنلروس کو تنہا کرنے کی کوششیں نقصان دہ ہیں، برازیل

روس کو تنہا کرنے کی کوششیں نقصان دہ ہیں، برازیل

روس کو تنہا کرنے کی کوششیں نقصان دہ ہیں، برازیل

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
کیف میں برازیل کے سفیر رافیل ڈی میلو وڈال نے میٹرو پولس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس کو تنہا کرنے اور اس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں یوکرین میں تنازعہ میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برازیل روس اور یوکرین دونوں کی بین الاقوامی تنہائی کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ اگر ہم روس کو تنہا کرتے ہیں یا اس کے خلاف پابندیاں عائد کرتے ہیں تو ہم تنازع کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔ ایلچی نے مزید کہا کہ برازیل یوکرائنی تنازعے میں اپنی غیرجانبداری کو ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ اس غیر جانبداری کو ختم کرنا برازیل کے لیے یوکرین کی مدد کا بہترین طریقہ نہیں ہوگا۔ سفارت کار کے مطابق برازیل کے لیے مدد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ اپنی غیر جانبداری کو مستقل طور پر برقرار رکھے کیونکہ اگر ہم اسے مسترد کرتے ہیں، تو ہمارے پاس جنگ کا رخ بدلنے کے لیے بہت کم فوجی وسائل ہوں گے، اور یوکرین کی مدد کے لیے بہت کم مالی اختیارات ہوں گے۔ سفیر رافیل ڈی میلو وڈال نے کہا کہ ماسکو کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کا آپشن ہمیشہ کھلا رہنا چاہئے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل