ہومتازہ ترینروس اور یوکرین کے مابین جنگی قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے مابین جنگی قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے مابین جنگی قیدیوں کا تبادلہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک طیارہ جس میں 103 روسی فوجی سوار تھے، جنہیں یوکرائنی فوجیوں نے سرحدی کورسک ریجن پر حملے کے دوران پکڑ لیا تھا، ماسکو کے قریب لینڈ کرگیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ الیشن 76 طیارہ ماسکو کے مضافات میں چکلووسکے ہوائی اڈے پر اترا۔ اس سلسلے میں روسی میڈیا نے ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں فوجیوں کو طیارے سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے،انہیں علاج اور بحالی کے لیے روسی وزارت دفاع کی صحت کی تنصیبات میں لے جایا جائے گا۔ قبل ازیں روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ روس متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے بعد سرحدی کورسک ریجن میں یوکرین کے ہاتھوں پکڑے گئے 103 فوجیوں کو واپس لایا ہے، ان کا تبادلہ 103 یوکرائنی جنگی قیدیوں کے بدلے میں کیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل