ہومتازہ ترینقزاقستان کے صدر روس کا دورہ کریں گے، قزاق وزارت خارجہ

قزاقستان کے صدر روس کا دورہ کریں گے، قزاق وزارت خارجہ

قزاقستان کے صدر روس کا دورہ کریں گے، قزاق وزارت خارجہ

آستانہ (صداۓ روس)
قزاقستان کے نائب وزیر خارجہ رومن واسیلینکو نے جرمن میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ قازق صدر قاسم جومارت توکایف اس سال کے آخر تک روس کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں. جب ان سے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ قازقستان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا کرنا چاہوں گا کہ ہمارے ملک کی آزادی کے تمام سالوں سے لے کر آج تک روس کے ساتھ اعلی سطح پر رابطے جاری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوروں کے علاوہ سربراہان مملکت باقاعدگی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہیں۔

واسیلینکو نے بتایا کہ توکایف نے نہ صرف ماسکو بلکہ کازان کا بھی دورہ کرتے ہوئے بارہا روس کے دورے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صدر کا دورہ روس اس سال کے آخر تک متوقع ہے، یہ ایک سفارتی عمل ہے. روس اور قزاقستان کے درمیان تعلقات بہترین ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل