ہومتازہ ترینیوکرین اپنے ہی شہریوں کیخلاف اشتعال انگیزی کرے گا، روسی انٹلیجنس

یوکرین اپنے ہی شہریوں کیخلاف اشتعال انگیزی کرے گا، روسی انٹلیجنس

یوکرین اپنے ہی شہریوں کیخلاف اشتعال انگیزی کرے گا، روسی انٹلیجنس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی فارن انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین امریکہ کے اکسانے پر کیف کے زیر کنٹرول علاقے میں بچوں کے ایک ادارے پر جھوٹا “روسی میزائل حملہ” کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایس وی آر کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق کیف حکومت کی خصوصی خدمات کی قیادت اور اعلیٰ فوجی کمانڈر ایک اور غیر انسانی اشتعال انگیزی پر کام کر رہے ہیں جس کا الزم روس پر عائد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

روسی انٹلیجنس کے مطابق یوکرینی فوج کیف کے زیر کنٹرول علاقے میں بچوں کے ادارے ، ایک اسپتال یا کنڈرگارٹن – پر روسی میزائل حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس سے بڑی تعداد میں اموات ہوں گی۔ سمجھا جاتا ہے کہ ایک ممکنہ حملے کو میڈیا کی وسیع کوریج ملے گی جس میں معروف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بھی شامل ہیں.

ایس وی آر نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی امریکی شمالی کوریا اور ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایک نئی اشتعال انگیزی کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان ممالک پر روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کا الزام لگارہے ہیں۔یاد رہے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پہلے ہی یورپی یونین سے روس کو ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے تہران اور پیانگ یانگ پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل