ہومتازہ ترینروس بریکس میں رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرتا ہے، روسی...

روس بریکس میں رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرتا ہے، روسی نائب وزیراعظم

روس بریکس میں رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرتا ہے، روسی نائب وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ روس)
دورہ پاکستان پر آئے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے پاکستان کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس بریکس میں شمولیت کے لیے پاکستان کی کوشش کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان نے رکنیت کے لیے درخواست دی ہے، بریکس اور شنگھائی تعاون تنظیم دوستانہ تنظیمیں ہیں۔اور ہم اس کی حمایت کریں گے۔

اوورچک نے مزید کہا گزشتہ ایک سال کے دوران ہم نے بریکس میں نمایاں توسیع دیکھی ہے، اور دنیا بھر کے ممالک اس میں شامل ہونے میں کافی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ روس کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل