ہومتازہ ترینروس جوہری جنگ نہیں چاہتا، روسی وزیرخارجہ

روس جوہری جنگ نہیں چاہتا، روسی وزیرخارجہ

روس جوہری جنگ نہیں چاہتا، روسی وزیرخارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سکائی نیوز عربیہ ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس کوئی جوہری جنگ نہیں چاہتا اور اس کا خیال ہے کہ “سرخ بٹن” دبانے کے بارے میں بات چیت نامناسب ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہم سرخ لکیروں کے بارے میں بات کرتے ہیں، توقع رکھتے ہیں کہ ہمارے جائزے، بیانات ذہین، فیصلہ ساز لوگ سنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا سنجیدہ نہیں ہے کہ اگر کل آپ نے وہ کام نہیں کیا جو میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں، تو ہم ‘سرخ بٹن دبائیں گے۔

لاوروف نے زور دے کر کہا مجھے یقین ہے کہ ایسے حالات میں فیصلہ سازوں کو اندازہ ہوتا ہے کہ ہم کس بارے میں بات کر رہے ہیں، اور کوئی بھی جوہری جنگ نہیں چاہتا. تاہم وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ روس کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو یوکرائنی حکومت کے ہینڈلرز کے لیے سنگین اثرات مرتب کریں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا روس کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو دشمن کے عزائم ناکام بنا دیں، ہم مکمل جنگی تیاری میں ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل