ہومتازہ ترینروسی فوج کی پیش قدمی جاری، یوکرینی فوج کو بڑا نقصان، روسی...

روسی فوج کی پیش قدمی جاری، یوکرینی فوج کو بڑا نقصان، روسی وزارت دفاع

روسی فوج کی پیش قدمی جاری، یوکرینی فوج کو بڑا نقصان، روسی وزارت دفاع

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے اعلان کیا کہ روسی فوجی دونیسک عوامی جمہوریہ کے علاقے کوراخوف میں نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جارجئیوکا کی آزادی میں شامل فوجی فارمیشنز اور یونٹوں کو بھیجے گئے ٹیلی گرام میں بتائی. وزارت دفاع نے اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ روسی فوج دونباس میں مسلسل پیش قدمی کر رہی ہے.

روسی وزیر دفاع نے افواج روس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کورخوف کے علاقے میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، آپ کی پیشہ ورانہ کوششوں کی بدولت یوکرائنی افواج کو کافی نقصان ہو رہا ہے اور وہ مزید مغرب کی طرف پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کی یونٹ کے جوان بہادری کے ساتھ اپنے فوجی فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور تمام تفویض کردہ کاموں کو کامیابی سے پورا کر رہے ہیں، اس طرح ہمیں فتح کے قریب لایا جا رہا ہے۔

روسی وزیر دفاع نے کوتوزوف ڈویژن کے 150 ویں گارڈز موٹر رائفل ادریتسا برلن آرڈر کے کمانڈ اور اہلکاروں کو بھی مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ ٹیلیگرام کے ذریعے انہوں کہا کہ آج کوراخوف کے علاقے میں دشمن کو شکست دے کر، آپ نے اپنی بہادری، استقامت اور فوجی مہارت سے ثابت کیا ہے کہ آپ کی یونٹ بجا طور پر ‘گارڈز’ کا اعزاز حاصل کرتی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل