اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

آخری یوکرینی کی موت تک مغرب روس سے لڑنا چاہتا ہے، کریملن

Dmitry Peskov

آخری یوکرینی کی موت تک مغرب روس سے لڑنا چاہتا ہے، کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ مغرب اس وقت تک روس کے خلاف جنگ لڑنے کے”جنون” میں مبتلا ہے جب تک کہ یوکرین کا آخری شہر ی نہیں مرجاتا۔ وہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کے حالیہ بیان پر تبصرہ کر رہے تھے کہ روس کے اندر گہرائی میں حملوں کے لیے مغربی ہتھیاروں کے استعمال سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پیسکوف نے کہا کہ مغربی ممالک آخری یوکرائنی تک ہم سے لڑنے کے جنون میں مبتلا ہیں۔ یہ جنون ذاتی نوعیت کا ہوسکتا ہے اور سٹولٹنبرگ کے ساتھ ایسا ہی ہے.

ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ ایسے بیانات اس لیے دیتے ہیں کیونکہ وہ اپنے عہدے سے بہت جلد سبکدوش ہونے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں.

Share it :
Translate »