ہومانٹرنیشنلیوکرین جدا ہوکر روس میں شامل ہونے والی ریاستوں کی حقیقت تسلیم...

یوکرین جدا ہوکر روس میں شامل ہونے والی ریاستوں کی حقیقت تسلیم کرے، چیک ریپبلک

یوکرین جدا ہوکر روس میں شامل ہونے والی ریاستوں کی حقیقت تسلیم کرے، چیک ریپبلک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیویارک ٹائمز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں چیک صدر پیٹر پاول نے کہا کہ یوکرائنی حکام کو روس کے ساتھ تنازعہ کے دوران کچھ علاقوں کے نقصان کی حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقت کو یوکرین تسلیم کر لے کہ روس میں شامل ہونے والی ریاستیں ماسکو کے زیر تسلط ہیں چاہے عارضی ہی سہی مگر اس وقت یوکرین سے جدا ہونی والی ریاستیں روس کے پاس ہیں اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا.

چیک صدر نے کہا کہ یوکرین کو زیادہ حقیقت پسندانہ بننے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس وقت جاری تنازع کے اختتام پر سب سے زیادہ امکان یہ ہوگا کہ کچھ علاقے روسی کنٹرول میں رہیں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ صورت حال میں کیف اور اس کے اتحادیوں کو حقیقت کو کھلی آنکھوں میں دیکھنے اور مناسب فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل