ہومانٹرنیشنلیوکرین جنگ کا خاتمہ انتہائی قریب ہے، یوکرینی صدر

یوکرین جنگ کا خاتمہ انتہائی قریب ہے، یوکرینی صدر

یوکرین جنگ کا خاتمہ انتہائی قریب ہے، یوکرینی صدر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ماسکو اور کیف کے درمیان تنازعہ کا خاتمہ اس سے کہیں زیادہ قریب ہوسکتا ہے جو کسی کے خیال میں بھی نہیں ہوسکتا۔ یوکرینی رہنما اس وقت امریکہ میں ہیں، جہاں ان کی توقع ہے کہ وہ صدر جو بائیڈن، اراکین کانگریس، اور دونوں صدارتی دعویداروں – کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، تاکہ انھیں اپنا ‘امن پلان’ پیش کیا جا سکے، جس کا انھوں نے حال ہی میں نام تبدیل کر دیا ہے اور اسے اب ‘فتح کا منصوبہ’ کا نام دیا ہے.

نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں زیلنسکی نے کہا کہ ”میرا خیال ہے کہ ہم امن کے اس سے کہیں زیادہ قریب ہیں جو کوئی شخص سوچ بھی نہیں سکتا ہے، انہوں نے زور دیا کہ ہم جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل