ہومتازہ ترینروس اور ایران کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، روسی وزیراعظم

روس اور ایران کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، روسی وزیراعظم

روس اور ایران کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، روسی وزیراعظم

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیراعظم میخائل مشستین نے ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ روس ایران کے ساتھ تعاون کو اعلیٰ سطح پر لے جانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ میشوسٹین نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تعلقات صدیوں پرانے ہیں، اور دوستی، اچھی ہمسائیگی اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ میخائل مشستین نے کہا روس حقیقی طور پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو اعلیٰ سطح پر لے جانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اسے مزید اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس بڑھتے ہوئے تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے رہنماؤں نے متعلقہ فیصلے کیے ہیں۔

روسی وزیراعظم نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور اس نقطہ نظر کی مکمل حمایت کرنے کے ایران کے پختہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے، دوطرفہ تجارت کو متنوع بنانے اور اس کے ڈھانچے کو بڑھانے کو ترجیح دیتا ہے، اور تجارتی ٹرن اوور کو بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی تجویز پیش کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل