ہومپاکستانپاکستان اور روس کے درمیان پہلی بارٹر ٹریڈ ڈیل پر دستخط

پاکستان اور روس کے درمیان پہلی بارٹر ٹریڈ ڈیل پر دستخط

پاکستان اور روس کے درمیان پہلی بارٹر ٹریڈ ڈیل پر دستخط

ماسکو (صداۓ روس)
پاکستان روس تجارتی اور سرمایہ کاری فورم ماسکو میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان اور روس نے دوطرفہ تجارتی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ واضح رہے اس فورم میں پاکستان اور روس نے پہلی بارٹر ٹریڈ ڈیل پر دستخط کیے ہیں. نمائندہ صداۓ روس کے مطابق آج ماسکو میں منعقد ہونے والے پاکستان روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر روسی کمپنی ایل ایل سی استارتا اگروترڈنگ اور پاکستانی فرموں کے درمیان بارٹر ٹریڈ سے متعلق مفاہمت پر دستخط کیے گئے۔ روس کے دار الحکومت ماسکو میں پاکستان روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر میسکے اینڈ فیمتے ٹریڈنگ کمپنی اور نیشنل فروٹ پروسیسنگ فیکٹری سمیت فریقین نے چنے، چاول، مینڈارن، آلو اور لال دال سمیت اشیا کے تبادلے کے لیے معاہدے کیے۔

اس فورم میں وفاقی وزیر برائے نجکاری، بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ کمیونیکیشن عبدالعلیم خان کی قیادت میں 60 پاکستانی کمپنیوں کے ایک وفد نے فورم میں شرکت کی، پاکستانی وفد نے روس کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ خیال رہے یہ پاکستان روس تجارتی اور سرمایہ کاری فورم دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کیلئے ایک اہم لمحہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل