ہومانٹرنیشنلایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، میزائلوں کی بارش

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، میزائلوں کی بارش

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، میزائلوں کی بارش

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور400 سے بیلسٹک میزائل داغے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔ میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے بتایاکہ میزائل حملوں کے دوران شیلٹرز میں جانے کیلئے بھگدڑ میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کردی گئیں اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل