ہومانٹرنیشنلہماری فوج یوگلیدار سے پسپا ہورہی ہے، یوکرین کا اعتراف

ہماری فوج یوگلیدار سے پسپا ہورہی ہے، یوکرین کا اعتراف

ہماری فوج یوگلیدار سے پسپا ہورہی ہے، یوکرین کا اعتراف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے خرتیسا آپریشنل اسٹریٹجک گروپ نے بتایا کہ یوکرین کے فوجی دونباس کے علاقے میں یوگلیدار سے واپس جا رہے ہیں۔ خرتیتسا جنگ گروپ نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر کہا کہ سپریم کمانڈ نے یوگلیدار سے یونٹوں کو واپس لینے کی اجازت دی ہے۔ خرتیسا جنگ گروپ نے دعویٰ کیا کہ وہ مزید لڑائیوں کے لیے پوزیشنیں حاصل کرنے کے لیے فوجیوں کو واپس بلا رہا ہے۔ خرتیسا جنگ گروپ کے پریس آفس نے اعتراف کیا کہ روسی فوجیوں کی کارروائیوں نے یوکرائنی فوج کے یونٹوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

روس کے دفاعی حلقوں نے قبل ازیں بتایا تھا کہ روسی افواج نے یوکرائنی فوجیوں سے دونباس علاقے میں واقع یوگلیدار شہر کو صاف کرنا مکمل کرلیا ہے جبکہ کیف نے جب ممکن تھا تو شہر سے اپنے یونٹوں کو واپس لینے سے انکار کرنے کی وجہ سے “بھاری نقصان” اٹھایا ہے۔

روسی دفاعی حلقوں نے 1 اکتوبر کو بتایا کہ یوکرین کے فوجیوں نے یوگلیدار کے وسطی حصے میں اپنی پوزیشنیں چھوڑ دی ہیں کیونکہ وہ شہر کا مزید دفاع کرنے کے قابل نہیں تھے۔ یکم اکتوبر کی ہی شام یوکرین کے قانون ساز الیکسی گونچارینکو نے تصدیق کی کہ یوکرین کی فوج نے یوگلیدار کو کھو دیا ہے اور اسے بے عزتی قرار دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل