ہومانٹرنیشنلروس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جاپان

روس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جاپان

روس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جاپان

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان کے نئے وزیراعظم شیگیرو ایشیبا نے پارلیمنٹ میں اپنی پہلی باقاعدہ تقریر کے دوران چین اور روس پر ملک کی فضائی حدود کی سلسلہ وار خلاف ورزیوں کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور روس کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ، یہ ہمارے ملک کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جاپانی رہنما نے کہا کہ جاپان اس وقت دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سے سب سے زیادہ چیلنجنگ سیکیورٹی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔

جاپانی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ ایف 35 لڑاکا طیاروں کو 23 ستمبر کو ہوکائیڈو کے قریب ایک روسی بمبار طیارے کو روکنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ جاپانی وزارت دفاع کے مطابق روسی طیارہ مبینہ طور پر دوپہر ایک بجے کے درمیان تین بار جاپانی فضائی حدود میں داخل ہوا اور تقریباً ایک منٹ جاپانی فضائی حدود میں رہا.

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ اس سلسلے میں جاپان کے حکام نے روس سے احتجاج کیا جسے مسترد کر دیا گیا۔ اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے پہلے کہا تھا کہ روسی فوجی طیارے فضائی حدود کے استعمال کے بین الاقوامی قوانین کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے پروازیں کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل