ہومتازہ ترینروسی صدر آج اپنی 72 ویں سالگرہ منارہے ہیں

روسی صدر آج اپنی 72 ویں سالگرہ منارہے ہیں

روسی صدر آج اپنی 72 ویں سالگرہ منارہے ہیں

ماسکو (صداۓ روس)
آج 7 اکتوبر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنی 72 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ ان کی یہ سالگرہ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب وہ پڑوسی ملک یوکرین کے ساتھ تنازعہ میں الجھے ہوئے ہیں۔ صدر ولادی میر پوتن کی عمر 72 سال ہوگئی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک تہائی عرصہ کریملن میں اقتدار میں بیٹھ کر گذارا۔ صدر پوتن کی زندگی کی گاڑی کئی مراحل اور اسٹیشنوں سے گذری۔ کسی وقت وہ سوویت یونین کی کے جی بی کے انٹیلی جنس افسر تھے۔ یہاں تک کہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد قائم ہونے والے ملک روس کی صدارت تک جا پہنچے۔ روس کی جدید تاریخ کو کئی حوالوں سے صدر ولادیمیر پوتن کی تاریخ سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

روسی صدر ولادیمیر ولادیمیرووچ پوتن 7 اکتوبر 1952 کو لینن گراڈ میں سوویت یونین کے دور میں پیدا ہوئے۔اب یہ شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کے دو بھائی تھے مگر وہ پوتن کی پیدائش سے پہلے ہی فوت ہوگئے تھے۔ ایک بھائی کا نام وکٹور تھا۔ اس کی موت دوسری جنگ عظیم میں لینن گراڈ کے نازی محاصرے کے دوران ہوئی۔ اس کے بعد میں اپنی زندگی میں صدر پوتن نے بتایا کہ ان کے دادا سپیریڈن پوتن نے لیڈر ولادیمیر لینن اور جوزف اسٹالن کے خانسامہ کے طور پر کام کیا تھا۔ صدر پوتن کی پرورش سینٹ پیٹرزبرگ میں ہوئی، جہاں انہوں نے جوڈو، مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کی اور شہر کی یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل