ہومتازہ ترینروسی صدر نے سی آئی ایس ممالک کو بریکس اجلاس میں شرکت...

روسی صدر نے سی آئی ایس ممالک کو بریکس اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی

روسی صدر نے سی آئی ایس ممالک کو بریکس اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ اکتوبر میں کازان میں منعقد ہونے والے بریکس پلس/آؤٹ ریچ اجلاس میں دولت مشترکہ کی آزاد ریاستوں (سی آئی ایس) کے تمام رہنماؤں کو دیکھ کر خوش ہوں گے۔ صدر پوتن نے سی آئی ایس ہیڈز آف سٹیٹ کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ہمیں 23-24 اکتوبر کو کازان میں منعقد ہونے والی آؤٹ ریچ/بریکس پلس میٹنگ میں یہاں موجود سی آئی ایس ممالک کے تمام رہنماؤں کو دیکھ کر خوشی ہوگی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ روس اس سال بریکس اجلاس کی سربراہی کر رہا ہے۔ روسی رہنما کے مطابق بریکس تنظیم مضبوط ہورہی ہے اور بہت سے ممالک کے لیے بہت پرکشش بن رہی ہے۔

انہوں نے بریکس کی توسیع کے حوالے سے ذکر کیا اور واضح کیا کہ کازان سربراہی اجلاس میں تمام نئے ممبران اور وہ لوگ شرکت کریں گے جو اس بین الاقوامی فورم میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ بریکس کے ساتھ قریبی تعاون قائم کرنا سی آئی ایس کے تمام رکن ممالک کے مفاد میں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل