ہومتازہ ترینروس کا شمالی کوریا کے حوالے سے بڑا بیان

روس کا شمالی کوریا کے حوالے سے بڑا بیان

روس کا شمالی کوریا کے حوالے سے بڑا بیان

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے کہا کہ اگر شمالی کوریا حملہ کی زد میں آتا ہے تو روس شمالی کوریا کو فوجی مدد فراہم کرے گا، جیسا کہ ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان ایک معاہدے کے تحت یہ بات طے پائی جا چکی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر اس ملک پر حملہ ہوگیا تو روس شمالی کوریا کے دفاع کرے گا. روڈینکو نے کہا کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے معاہدے میں اس سلسلے کی شقیں موجود ہیں جو ایک دن پہلے توثیق کے لیے ریاستی ڈوما کو پیش کی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ کہتا ہے کہ معاہدے کا آرٹیکل تین، آرٹیکل چار اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ جارحیت کی صورت میں باہمی تعاون کے معاملے کے مطابق فریقین کسی ایک کے خلاف جارحیت کی صورت میں، ایک دوسرے کو فوجی مدد سمیت تمام ضروری مدد فراہم کریں گے۔ آندرے روڈینکو نے کہا کہ اس معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل