ہومتازہ تریناسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سے باز رہے، روس کا...

اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سے باز رہے، روس کا انتباہ

اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سے باز رہے، روس کا انتباہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے صحافیوں کو ایک بیان میں متنبہ کیا کہ اسرائیل کو ایران کے جوہری ڈھانچے پر حملے کے آپشن پر غور کرنے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کسی بھی اسرائیلی حملے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشرق وسطیٰ میں صورت کو خراب کر دے گا لہٰذا اسرائیل ایرانی کی جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے سے باز رہے.

رپورٹ کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے بارہا خبردار کیا ہے اور خبردار کرتے رہتے ہیں تاکہ اسرائیل ایران کے جوہری تنصیبات پر کسی بھی قسم کے حملے سے باز رہے. انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک تباہ کن پیشرفت ہوگی اور جوہری تحفظ کو یقینی بنانے کے شعبے میں موجود ان عہدوں کی مکمل نفی ہوگی۔ خیال رہے اس سے قبل گزشتہ ہفتے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی اسرائیل کو ایران کی سویلین جوہری تنصیبات پر حملے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا حملہ “سنگین اشتعال انگیزی” ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل