ہومتازہ ترینعرب امارات کے صدر ماسکو پہنچ گئے

عرب امارات کے صدر ماسکو پہنچ گئے

عرب امارات کے صدر ماسکو پہنچ گئے

ماسکو (صداۓ روس)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے بات چیت کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے وفد میں وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سیکرٹری جنرل علی حماد الشمسی، وزیر صنعت اور جدید ٹیکنالوجی سلطان احمد الجابر، وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت تھانی بن احمد الزیودی اور ایگل ہلز اور ایمار پراپرٹیز کے سی ای او محمد الابار بھی شامل ہیں۔

بعد ازاں دونوں صدور غیر رسمی ماحول میں ملاقات کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کے مطابق ان کے روسی ہم منصب نے انہیں اپنے گھر ماسکو کے قریب نوو اوگاریوو کی صدارتی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔ باضابطہ مذاکرات پیر کو ہوں گے اور توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت بین الاقوامی ایجنڈے کے اہم امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ماسکو میں ہونے والی بات چیت کے بعد شیخ محمد بریکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کازان جائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل