روس جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پوتن
ماسکو : اشتیاق ہمدانی
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بریکس سربراہی اجلاس کے موقع پر قازان کریملن میں کازان گورنر کے محل میں اپنے جنوبی افریقی ہم منصب سیرل رامافوسا کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ روس افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کو بہت اہمیت دیتا ہے. صدر پوتن نے کہا کہ روس افریقی براعظم کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، کیونکہ وہ سینٹ پیٹرزبرگ میں روس-افریقہ سربراہی اجلاس میں منظور کیے گئے مشترکہ دستاویزات، یعنی اعلان اور 2026 تک ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرتا ہے۔
صدر پوتن نے مزید کہا کہ روس 9-10 نومبر کو سوچی میں منعقد ہونے والی روس-افریقہ پارٹنرشپ فورم کی پہلی وزارتی کانفرنس میں جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سفارت کار کے استقبال کا منتظر ہے۔