ہومتازہ ترینبریکس سربراہی اجلاس: روس چین تعلقات دوسرے ممالک کیلئے مثال ہیں، پوتن

بریکس سربراہی اجلاس: روس چین تعلقات دوسرے ممالک کیلئے مثال ہیں، پوتن

بریکس سربراہی اجلاس: روس چین تعلقات دوسرے ممالک کیلئے مثال ہیں، پوتن

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
قازان میں بریکس سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی رہنما شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے دوران صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان تعلقات اس قدر بلندی پر پہنچ چکے ہیں کہ انہیں دوسری قوموں کے لیے مثال کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے دونوں رہنمائوں نے بریکس اجلاس کی مرکزی تقریب سے قبل ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی صدر نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون برابری کی ستہ پر ہونے کے ساتھ ساتھ باہمی مفادات پر مبنی ہیں اور یہ بیرونی دباؤ کا شکار نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ روس اور چینی تعلقات “جامع شراکت داری اور تزویراتی تعاون کی سطح” تک پہنچ چکے ہیں۔

روسی رہنما نے کہا کہ ہم پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ جدید دنیا میں دو ریاستوں کے درمیان تعلقات کو کس طرح استوار کیا جانا چاہیے، اور آج یہ ایک معیار بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس اور چین کے درمیان تعاون عالمی میدان میں استحکام پیدا کرنے والے عوامل میں سے ایک ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل