ہومتازہ ترینبریکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ تیار

بریکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ تیار

بریکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ تیار

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ بریکس رہنماؤں نے قازان سربراہی اجلاس کے اعلامیہ کو تیار کرلیا ہے جو اجلاس کے نتائج اور بریکس ایسوسی ایشن میں روس کی سربراہی کا خلاصہ کرتا ہے۔ روسی رہنما نے ایک توسیعی میٹنگ کے بعد اپنے غیر ملکی ہم منصبوں کو بتایا کہ میں تجویز کرتا ہوں کہ ہم منظور کیے گئے اعلامیے پر غور کریں۔ اگرچہ ابھی تک اجلاس کا اعلامیہ شائع نہیں ہوا ہے، روسی صدر نے کہا کہ یہ دستاویز بریکس کی مزید توسیع سے متعلق فیصلوں کی عکاسی کرے گا۔ اعلامیے میں بین الاقوامی مسائل کا بھی ذکرکیا جائے گا۔ کریملن نے کہا ہے کہ یوکرین کے بحران پر ایک بیان تیار کیا گیا ہے جس میں کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔

بریکس کا سولہواں سربراہی اجلاس
بریکس ممالک کا سولہواں سربراہی اجلاس 22 سے 24 اکتوبر کو روس کے شہر قازان میں ہورہا ہے ، جس میں رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ واضح رہے بریکس اجلاس کی صدرات اس بار روس کر رہا ہے. بریکس ممالک، جن میں برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، عالمی اقتصادی میدان میں ایک بڑی طاقت بن چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے عالمی سیاسی اور اقتصادی نظام میں مغربی تسلط کمزور ہو رہا ہے، اور کثیرالجہتی کی جانب رجحان بڑھ رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل